INAM Memorial Meeting for Moturi Krishna Prasad on October 3 | Dastoor News

INAM to Organise Memorial Meeting for Moturi Krishna Prasad on October 3

اضلاع کی خبریں
INAM to Organise Memorial Meeting for Moturi Krishna Prasad on October 3
INAM کے زیر اہتمام موٹوری کرشنا پرساد کی یاد میں تعزیتی اجلاس
موٹوری کرشنا پرساد کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے 3 اکتوبر کو یادگاری اجلاس
ورنگل، 15 /ستمبر:
(دستور نیوز)

انڈین نیشنلسٹ موومنٹ (INAM) کے نمائندوں نے منگل کے روز ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور INAM کے صدر موٹوری کرشنا پرساد کی یاد میں 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والے یادگاری اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

INAM کے نمائندوں نے اس موقع پر یادگاری اجلاس کا دعوت نامہ رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی کے حوالے کیا اور ان سے پروگرام میں خصوصی مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کرنے کی درخواست کی۔

نمائندوں نے بتایا کہ یہ یادگاری اجلاس موٹوری کرشنا پرساد کی خدمات اور ان کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

رکن اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر ایڈوکیٹ ابوبکر، سابق کارپوریٹر، اوم برہما، بالاراجو، رام برہما، محمد ایوب، نونا اپّاراؤ، افضل محی الدین، ڈاکٹر راج محمد سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

dastoornews.com