بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے لین دین کو چھپانے کیلئے ایس بی آئی کا استعمال کررہی ہے ۔
ایس بی آئی ہنمکنڈہ کے پاس کانگریس کا زبردست احتجاج ۔رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب ۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-7/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
اے آئی سی سی ،ٹی پی سی سی کی ہدایت کے مطابق ورنگل ویسٹ ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی کی قیادت میں نکل گٹہ پر واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( SBI) کے پاس انتخابی بانڈس کی تفصیلات کا انکشاف کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید وقت طلب کرنے مودی حکومت کی جانب سے ایس بی آئی کو اس کے ذریعہ اپنے لین دین کو چھپانے کے خلاف احتجاج منظم کیا ۔

اس موقع پر رکن اسمبلی حلقہ ہنمکنڈہ راجندر ریڈی نے کہاکہ حکمراں بی جے پی پارٹی انتخابی بانڈ اسکیم کے مالی بے ضابطگیوں ،کالے دھن کو چھپانے کے لئے ایس بی آئی کا استعمال کررہی ہے ۔ریکارڈس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ،اور پارلیمانی انتخابات میں تاخیر کے ارادے سے انتخابی بانڈز کی آخری تاریخ کو بڑھا نے کے لئے سپریم کورٹ سے جو اپیل کررہی ہے اس میں شکوک وشبہات ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ معزز سپریم کورٹ نے حال ہی میں بی جے پی کی انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس پابندی عائد کردی ہے ۔عدالت نے سیاسی جماعتوں کو اسکیم کے تحت ملنے والے عطیات کو ظاہر کرنے کا حکم دیا ۔

انہوںنے کہاکہ 2017میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے سیاسی پارٹیوں کو مجموعی طور پر 12,000ہزار کروڑ روپیوں سے ذیادہ ملے ہیں ۔جبکہ اکیلے ہی بی جے پی کو 26,566.11کروڑ روپئے ملے ہیں جو کل انتخابی بانڈز کا 55فیصد ہے ۔بی جے پی عطیہ دہندگان کے بارے میں معلومات عام ہونے کے بعد منتخب کارپوریٹس کے ساتھ اپنے روابط کے انکشاف کے امکان سے پریشان ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے اور مکمل کمپیوٹرائزڈ ایس بی آئی بینک کو انتخابی بانڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے پانچ ماہ کی ضرورت نہیں ہے ۔
اس احتجاجی پروگرام میں ورنگل کانگریس صدر ایرابیلی سورنا ،ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری روالی ، ایرابیلی وردا راجیشوررائو ، سابق لائربری چیرمین محمد عزیز خان ، سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ محمد ابو بکر ، محمد انکوش کے علاوہ ضلعی کانگریس قائدین اورکثیر تعداد میں کارکن موجود تھے ۔