telangana mobile tourism

Hanumakonda Collector Chahat Bajpai Inaugurates Telangana Tourism Mobile Museum

اضلاع کی خبریں
Hanumakonda Collector Chahat Bajpai Inaugurates Telangana Tourism Mobile Museum
ہنمکنڈہ کلکٹر چاہت باجپائی نے تلنگانہ ٹورازم موبائل میوزیم کا افتتاح کیا

 

ہنمکنڈہ، 14 مئی:
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری 99 روزہ عوامی حکمرانی و ترقیاتی منصوبہ کے تحت محکمہ سیاحت تلنگانہ کے زیرِ اہتمام قائم کردہ ’’تلنگانہ ٹورازم موبائل میوزیم‘‘ کا افتتاح ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے جمعرات کے روز کیا۔

telangana mobile tourism

کلکٹریٹ ہنمکنڈہ کے احاطہ میں قائم اس موبائل میوزیم کو تین دنوں تک عوام کے لیے دستیاب رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق میوزیم میں تلنگانہ ریاست کے مشہور سیاحتی مقامات کی خوبصورت تصاویر، خصوصی نمائشیں اور معلوماتی مواد عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

میوزیم میں سیاحتی مقامات کی اہمیت، تاریخی پس منظر، دورہ سے متعلق تفصیلات، بروشرس اور معلوماتی کتابچے بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ عوام میں سیاحت کے تئیں شعور بیدار کیا جا سکے۔

telangana mobile tourism

اس موقع پر ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور عوام میں آگہی پیدا کرنے کے مقصد سے اس موبائل میوزیم کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

اس پروگرام میں ضلع ٹریژری آفیسر اے۔ سرینواس کمار، این آئی سی آفیسر شری دھر، ضلع تعلقاتِ عامہ آفیسر ایم ڈی ایوب علی، ٹی جی او صدر جگن موہن، راجیش، پروین کمار، کلکٹریٹ عملہ اور دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔

دستور نیوز ڈاٹ کام