WDTA–2026 Inter-District Tennis Tournament Inaugurated in Warangal by MLA Naini Rajender Reddy
ورنگل میں WDTA–2026 انٹر ڈسٹرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے افتتاح کیا
حیدرآباد/ورنگل،11/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل ڈسٹرکٹ ٹینس اسوسی ایشن (WDTA) کے زیر اہتمام آفیسرس کلب میں منعقدہ باوقار WDTA–2026 انٹر ڈسٹرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح ورنگل مغربی حلقہ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی انجام دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ موجودہ طرزِ زندگی میں جسمانی ورزش بے حد ضروری ہے اور کھیل کود نوجوانوں کو صحیح سمت میں لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسے کھیلوں کے پروگراموں کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کھیلوں کو لازمی قرار دینے کی ضرورت ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 90 ٹیموں کی شرکت ٹینس کھیل کے تئیں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ علاقائی کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس تقریب میں WDTA کے صدر گنڈرا ستیہ نارائنا ریڈی، رویندر ریڈی، مروگن، کنا ریڈی، ٹی بابو ریڈی، کمل، ڈاکٹر جے سمہا ریڈی، رویندر ناتھ، پربھاکر راؤ، وی ایس ریڈی، جی رویندر، درگا پرساد، شرت، ڈاکٹر پروین (ڈینٹل) اور تلگو رام کرشنا سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
دستور نیوز ڈاٹ کام