do not share personal information

Do Not Share Personal Information with Unknown Persons: SP Sai Shri

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
نامعلوم افراد سے ذاتی معلومات شیئر نہ کریں: ایس پی سائی شری

Do Not Share Personal Information with Unknown Persons: SP Sai Shri

golden guest house

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ سائبر سیکیورٹی وِنگ کے ایس پی سائی شری نے عوام اور طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ نامعلوم افراد یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے سائبر فراڈ کا سبب بن سکتی ہے۔

do not share personal information

تفصیلات کے مطابق ’’فراڈ کا فل اسٹاپ‘‘ مہم کے تحت سائبر سیکیورٹی وِنگ، ورنگل کمشنریٹ ڈویژن کی جانب سے بوللی کنٹہ واقع واگدیوی انجینئرنگ کالج میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں تلنگانہ سائبر سیکیورٹی وِنگ کے ایس پی سائی شری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ایس پی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ تلنگانہ سائبر سیکیورٹی وِنگ کی ڈائریکٹر شیکھا گوئل کی قیادت میں ’’فراڈ کا فل اسٹاپ‘‘ پروگرام کے ذریعے ریاست بھر میں عوام اور طلبہ کو سائبر جرائم کے تعلق سے بیدار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں ہر فرد کے لیے سائبر جرائم سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہو چکی ہے۔

do not share personal information

انہوں نے ڈیجیٹل اریسٹ، لون ایپس، سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، میٹرِمونی اور ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے ہونے والے سائبر جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سائبر مجرم معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایسے فراڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی۔

ایس پی نے ہدایت دی کہ اگر کوئی شخص سائبر فراڈ کا شکار ہو جائے تو فوری طور پر 1930 ہیلپ لائن نمبر پر فون کرے یا www.cybercrime.gov.in ویب سائٹ پر شکایت درج کرائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر جرائم کا شکار ہونے کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے پہلے سے ہوشیار رہ کر ہی ان جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

do not share personal information

بعد ازاں طلبہ سے سائبر جرائم کے خلاف محتاط رہنے کا حلف بھی لیا گیا۔ اس موقع پر سائبر سیکیورٹی وِنگ ورنگل ڈویژن کے ڈی ایس پی گیری کمار، انسپکٹرز یاسین اور اشوک کمار، کالج پرنسپل پال پرکاش، سب انسپکٹرز چرن کمار اور شیوا کمار، ایس بی آئی علاقائی منیجر عبدالرحیم شیخ، کالج کے ایچ او ڈیز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔