سید عظمت اللہ حسینی نے ریاستی صدرنشین وقف بورڈ کا جائز وحاصل کر لیا
وقف جائیدادوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ۔عدالت میں زیر التوا مقدمات کی کامیابی کیلئے ہر مکن سعی کرنے کا عزم
حیدرآباد: -21 فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سینیئر کانگریس قائد سید عظمت اللہ حسینی نے آج صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا جائزہ حاصل کرلیا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے کئی ایک قائیدین بشمول سی ای او وقف بورڈ خواجہ معین الدین اور دیگر موجود تھے۔

جائیزہ حاصل کرنے کے بعد سید عظمت اللہ سینی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ چند یوم قبل وقف بورڈ کے اجلاس میں ارکان نے انہیں سے متفقہ طور پر صدرنشین وقف بورڈ منتخب کیا تھا۔ آج انہوں نے کہا کہ ان پر ملت اور قوم کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ ارکان بورڈ کے تعاون سے وقف کی املاک کا تحفظ کرنے کے اقدامات کریں گے- وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ پر بھی توجہ دیں گے اور زائد ہونے والی آمد نی کوغر یوں کی بہبود پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ایک وقف جائیداد اور بورڈ کے اثاثہ جات کے مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں ۔ مشہور قانون دانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے و ہ وقف مقدمات کی کامیابی کے لئے ممکنہ سعی انجام دیں گے۔
سابقہ حکومت نے وقف بورڈ کے ریکارڈ کے روم کو مقفل کر دیا تھا ،روم کو کھولنے کے لئے حکومت سے اجازت حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جاری اقلیتی ڈیکلریشن پرعمل کرنے میں پوری ذمہ داری کے ساتھ شامل ہونگے۔

اس موقع پر انہوں نے کانگریس کے ہائی کمان سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، بی آر کھر گے اور چیف منسٹراے ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا ۔
اس تقریبا میں رکن اسمبلی ضلع ہنمکنڈہ این راجندر ریڈی ، مرزا عزیز بیگ اور محمد ایوب بھی شریک تھے۔