Take advantage of the Special Lok Adalat – Appeal of District Legal Services Authority Warangal
. Chairperson and District Sessions Judge VB Nirmala Gitambha
خصوصی لوک عدالت سے استفادہ کریں – ضلع لیگل سروسز اتھاریٹی ورنگل کی اپیل
۔چیئرپرسن و ضلع سیشن جج وی بی نرملا گیتامبھا

حیدرآباد/ورنگل:-3/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی لیگل سروسز اتھاریٹی کی ہدایت کے مطابق، ضلع لیگل سروسز اتھاریٹی ورنگل کی جانب سے 15 نومبر (ہفتہ) کو خصوصی لوک عدالت کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع ضلع کی چیئرپرسن و پرنسپل سیشن جج محترمہ وی بی نرملا گیتامبھا نے دی۔اس ضمن میں ورنگل لیگل سروسز آفس میں دو علیحدہ اجلاس منعقد کیے گئے ۔ پہلا اجلاس انشورنس، چٹ فنڈ کمپنیوں اور بینک عہدیداروں کے ساتھ ہوا، جبکہ دوسر ا اجلاس ججوں، پولیس کے اعلیٰ افسران اور پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سیشن جج محترمہ وی بی نرملا گیتامبھا نے کہا کہ 15 نومبر کو منعقد ہونے والی خصوصی لوک عدالت میں فوجداری، دیوانی، ازدواجی و خاندانی تنازعات، موٹر وہیکل ایکٹ، بینک، چٹ فنڈ، ایکسائز اور بجلی سے متعلق معاملات سمیت دیگر سمجھوتہ کے قابل مقدمات کی سماعت و تصفیہ کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں، خاص طور پر بینک، انشورنس اور چٹ فنڈ کمپنیوں کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو بڑی تعداد میں حل کروا کر لوک عدالت کو کامیاب بنائیں۔چیئرپرسن نے کہا کہ ایسے مقدمات جو عدالت میں دائر نہیں ہوئے، وہ پری لٹیگیشن مرحلہ میں ضلع لیگل سروسز اتھاریٹی کے ذریعہ حل کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ یا رہنمائی کے لیے اتھاریٹی کے سیکریٹری ایم سائی کمار سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوک عدالت سے متعلق کسی بھی مشورے یا رہنمائی کے لیے لیگل سروسز اتھاریٹی سے براہ راست رجوع کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کے شبہات دور کیے گئے اور لوک عدالت کے مقاصد و فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔محترمہ نرملا گیتامبھا نے اپیل کی کہ فریقین اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مقدمات آپسی رضامندی سے حل ہو سکیں۔

اس اجلاس میں ججوں، پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں جن میں گری کمار کلکوت، نرسا یا، رویندر ریڈی، این وینکٹیش شامل ہیں، نیز ایکسائز افسران اور پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکت کی۔
— دستور نیوز ڈاٹ کام