neet exam instructions

Important instructions for NEET exam candidates: It is mandatory to reach the exam centers on time – Collector Hanamkonda Pravaniya

اضلاع کی خبریں
Important instructions for NEET exam candidates: It is mandatory to reach the exam centers on time – Collector Hanamkonda Pravaniya
نیٹ امتحان کے امیدواروں کے لیے اہم ہدایات: امتحانی مراکز پر وقت سے پہنچنا لازمی- کلکٹر ہنمکنڈہ پراونیا

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:- 2/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

نیٹ امتحان رواں ماہ 4 تاریخ (اتوار) کو منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کے سلسلے میں ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر پی. پراونیا نے امیدواروں کو چند اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان کے لیے ضلع ہنمکنڈا میں 10 اور ورنگل میں 1 امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔کلکٹر نے کہا کہ امیدواروں کو صبح 11 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد کسی بھی صورت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، لہٰذا امیدواروں کو وقت سے پہلے پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی کمرے میں داخل ہونے سے قبل بایومیٹرک حاضری، رجسٹریشن اور تلاشی کے مراحل مکمل کیے جائیں گے، اس لیے امیدواروں کو دوپہر 1:30 بجے تک ہر حال میں پہنچ جانا چاہیے۔
کلکٹر نے کہا کہ امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ پر ایک پاسپورٹ سائز فوٹو اور ایک پوسٹ کارڈ سائز فوٹو لازماً چسپاں کریں، اور اضافی ایک پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں۔ امیدواروں کو نیا آدھار کارڈ اور تازہ تصویر والا شناختی ثبوت بھی ساتھ لانا ہوگا۔ معذور امیدواروں کو تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔کلکٹر نے سختی سے ہدایت دی کہ امیدوار امتحانی مرکز میں اپنے ساتھ قلم یا پینسل نہ لائیں، کیونکہ ان کو امتحانی مرکز میں ہی قلم فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ موبائل فونز، ڈیجیٹل گھڑیاں، بلیو ٹوتھ جیسے برقی آلات مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔کلکٹر نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ نیٹ امتحان کو پرامن اور منظم طریقے سے منعقد کرانے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ مل کر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجازت ہوگی۔ اس کے بعد کسی بھی صورت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، لہٰذا امیدواروں کو وقت سے پہلے پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی کمرے میں داخل ہونے سے قبل بایومیٹرک حاضری، رجسٹریشن اور تلاشی کے مراحل مکمل کیے جائیں گے، اس لیے امیدواروں کو دوپہر 1:30 بجے تک ہر حال میں پہنچ جانا چاہیے۔