The Praja Vani program was organized on Monday at the conference hall of Hanamkonda District Collectorate.

ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پراجا وانی پروگرام۔
حیدرآباد/ورنگل:-23دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں بروز پیر پراجا وانی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران، ضلع کلکٹر پی پراونیا نے عوام کی جانب سے مختلف مسائل پر دی گئی شکایات کو وصول کیا۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر پی پراونیانے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ پراجاوانی پروگرام میں عوام کی جانب سے آنے والی شکایات کےفوری حل کے لئے مؤثر اقدامات کرنے چاہیے۔
پراجاوانی پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے عوام نے 175 درخواستیں جمع کراوئی، جن میں اپنی
مشکلات کو فوری طور پر حل کی درخواست کی گئی تھی۔

بعد ازاں،کلکٹر نے شہری غریبی مٹاؤ تنظیم کے تحت تیار کردہ کپڑے کے بیگوں کا معائنہ کیا گیا اور اس پر تجاویزیں بھی پیش کی گئیں۔
اس پروگرام میں ضلع ریونیو افسر وائی وی گنیش، ہنمکنڈا آر ڈی او رتھوڑ رمیش، سی پی او ستینارائنا ریڈی اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔