iicd hyderabad international disables day

Special program at IICD Hyderabad on the occasion of International Day of Disables

اضلاع کی خبریں
Special program at IICD Hyderabad on the occasion of International Day of Disables
عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد میں خصوصی پروگرام
طلباء کا متاثر کن مظاہرہ ،معاون امیر حلقہ تلنگانہ محمد اظہر الدین، ڈاکٹر حبیب،محترمہ خدیجہ مہوین، انتصار احمد و دیگر کی شرکت

 

حیدرآباد:-7/دسمبر
(دستورنیوز ڈاٹ کام)

▪یوم عالمی معذورین (International Day of Persons with Disabilities) کے ضمن میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے تحت چلائے جانے والے ادارے آئیڈیل انفارمیشن سینٹر فار ڈسیبلڈ،اعظم پورہ حیدرآباد کے زیر اہتمام آئی آئی سی ڈی حیدرآباد پر خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

iicd hyderabad disables day

پروگرام کا آغاز نابینا طلباء کی جانب سے سورہ رحمنٰ کا بریل رسم الخط کے ذریعے تلاوت سے ہو۔ قوت سماعت سے محروم طلبہ کے لیے ان آیات کا ترجمہ اشاروں کی زبان میں خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ذہنی طور پر معذور طلباء نے مرحبا،خوش آمدید ترانہ گروپ پرفارمنس کے ساتھ پیش کرتے ہوئے سامعین کا استقبال کیا۔

iicd hyderabad

واضح رہے کہ معذورین کا عالمی دن ہر سال ماہ ڈسمبر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد معذور افراد کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی تعلیمی،معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنا اور سماج کے دیگر افراد کو ان خصوصی صلاحیت کے حامل افراد کی مدد و تعاون کے لیے آگاہی وہ شعور پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر جناب محمد اظہر الدین،معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کہا کہ معذور افراد کی تربیت،کوشش اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے سماج میں انہیں مساوی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد مبشر احمد، صدر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد نے کہا کہ معذور افراد سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تعصب اور امتیاز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء کے متاثر کن مظاہرے نے سامعین کو اشکبار کر دیا۔

iicd hyderabad international disables day

اس موقع پر کمپیوٹر میں آفس آٹومیشن کورس مکمل کرنے پر طلباء کو اسنادات و انعامات سے بھی نوازا گیا۔ سیکرٹری ادارہ جناب ایس ایم نوید الرحمن نے خیر مقدمی خطاب کیا اور ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ والدین،سرپرستوں اور اولیاء طلباء نے ادارے کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی انتھک کوششوں کی وجہہ سے ان بچوں کی زندگیوں پر مثبت اثرہورہاہے۔تلگو اسلامک پبلکیشنز حیدرآباد کے ڈائریکٹر جناب سلیم احمد خان، ڈاکٹر حبیب، محترمہ خدیجہ مہوین سیکرٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ا و دیگر معززین نے پروگرام میں شرکت کی۔

iicd hyderabad

جناب انتصار احمد،سابق این آر آئی کی جانب سے ظہرانے کا طلباء و معزز مہمانوں کے لیے اہتمام کیا گیا تھا۔