martial arts, self defense, health

Martial arts are not only beneficial for physical health but also play an important role in self-defense. Naini Rajender Reddy

اضلاع کی خبریں صحت
Martial arts are not only beneficial for physical health but also play an important role in self-defense. Naini Rajender Reddy

 

مارشل آرٹس نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ خود کا دفاع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نینی راجیندر ریڈی

 

حیدرآباد/ ہنمکنڈہ :-یکم /ڈسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

 

رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نینی راجیندر ریڈی نے ہنمکنڈہ ویسٹ حلقہ کے تحت ذکر یہ فنکشن ہال میں منعقدہ دوسری قومی سطح کی اوپن کراٹے اور کنگ فو چیمپئن شپ 2024* کا بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پروگرام کا افتتاح کیا۔

self defense health martial arts

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ مارشل آرٹس کسی بھی شخص کی صحت کے لیے ایک بہترین کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹس (کراٹے، کنگ فو) نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ خود کا دفاع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

martial arts self defense, helath

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیت بچپن سے حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارشل آرٹس ایک ایسی مہارت ہے جسے کوئی بھی انسان کبھی بھی سیکھ سکتا ہے اور اپنی قابلیت کے ذریعے اس سے روزگار بھی حاصل کر سکتا ہے۔

martial arts, self defense, health

اس پروگرام میں 10ویں ڈویژن کے کارپوریٹر تو ٹا وینکٹیشورلو، کمار یادو، ڈویژن صدر، ضلع کانگریس رہنما پلم رمیش، ہری سنگھ، ڈویژن کارکن ستیہ، راجو، ظفر پاشاہ، ٹورنامنٹ چیئرمین بنڈی سنتوش، ڈائریکٹر بنڈی نریش، دینیش اور دیگر نے شرکت کی۔