The state government is serious about the welfare of the disabled. MP Dr. Kadiya Kavya
ریاستی حکومت معذور افراد کی بہبودگی کیلئے سنجیدہ ہے ۔ایم پی ڈاکڑ کڈیم کاویہ

حیدرآباد/ورنگل:-22/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے کہا کہ معذور افراد کو خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہنمکنڈہ کے جے این ایس اسٹیڈیم میں معذور افراد کے لیے ایک اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایم پی ڈاکٹر کڈیا کاویہ نے معذوروں کے لیےمختلف کھیلوں کے مقابلے شروع کیے۔

ایم پی ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے ان کھیلوں کے مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی کے ساتھ پرچم لہرا کر ان مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم پی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے میں سب کے برابر ہیں اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے بھی وہ رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ مل کر معذور افراد کے لیے کئی پروگراموں کا انعقاد کر چکے ہیں۔ بیٹری سائیکلز، مصنوعی ہاتھ اور پاؤں فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ آنگن واڑی مراکز میں بچوں میں جینیاتی مسائل کی ابتدائی تشخیص کی جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ان کا علاج اسپیشل تھراپی اور ماہر نفسیات کے ذریعے کیا جائے تو 80 فیصد بیماری سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے معذور افراد کے لیے ڈبل بیڈ روم مکانات میں 5 فیصد ریزرویشن منظور کیا ہے۔اس پروگرام میں رکن اسمبلی ورنگل مغرب نینی راجیندریڈی، ایڈیشنل کلیکٹر وینکٹ ریڈی، ضلع ویلفیئر آفیسر جینتی، انچارج ڈی وائی ایس او سریمنارائنا، ضلع صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن مہندر، ڈاکڑ انیتا ریڈی، جنرل سیکریٹری دیویانگ پرا پرشانت، اسٹیٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے ای سی ممبر ای وی سرینواس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔