20اکتوبر کو تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
20اکتوبر کو تحریک قلم ورنگل کے
    زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-14/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

الداعی تحریک قلم ورنگل کی اطلاع کے مطابق بتاریخ20/ اکٹوبر 2024 بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر ‘ رائے پورہ ‘ ہنمکنڈہ میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا جائےگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب محمد شعیب الحق طالب صاحب ‘ ریاستی صدر ‘ ادارہ ادب اسلامی ‘ تلنگانہ ہونگے اور بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد بہادر علی صاحب ‘ موظف پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج ‘ ورنگل ‘ جناب وہاج الحق صاحب ‘ امیر مقامی ‘ ہنمکنڈہ ‘ جماعت اسلامی ہند ‘ جناب راحل کریم نگری صاحب شرکت فرما ہونگے۔

اس مشاعرہ میں شریک ہونے والے مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر ) ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم( حیدرآباد ) ‘ جناب امجدسلیم امجد ( کریم نگر ) ‘ جناب راحل کریم نگر ی(کریم نگر)’ جناب فیصل وارثی (کریم نگر )’ جناب عبد القدیر طاہر (کریم نگر )’ جناب مخدوم شاکر (کریم نگر) ہونگے۔

مشاعرہ کے میزبان شعراء میں جناب اقبال شیدائی ‘جناب مسعود مرزا محشر، جناب ناصر واحدی،جناب اقبال درؔد ‘ جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب داود اسلوبی ، جناب اندور عبدالقادر ‘ جناب خواجہ کیفی،جناب امیرالدین امیر، جناب سید نذیر احمد پرواز ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر تمام شعراء اپنے پسندیدہ غیر طرحی کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔

تمام اہل ذوق محبان اردو سے معہ دوست و احباب بہ پابندئ وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔