ورنگل مغرب رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے 10ویں اور 31ویں ڈویژن میں راجاکا ودیا بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد/ورنگل:-13/اکٹوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل مغربی حلقہ ہنمکنڈہ میں 10 ویں اور 31 ویں ڈویژن میں ویراناری چکلی ایلمما مجسمہ کے پاس راجاکا ودیا بھون، جو کہ 20 لاکھ روپے کے فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا ہے بسواراج سرایا نے سنگ بنیاد رکھا۔
اس پروگرام میں ڈویژن کے صدور ایس کمار یادو، انکیشوراپو سریندر تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج، کارپوریشن فلور لیڈر تو ٹا وینکٹیشورلو، سینئر لیڈر چیکٹی رمیش، ایلیا چکٹی ویراسوامی، مرزا عزیز اللہ بیگ، کے۔ کرشنا، منڈا راکیش، اے ای عزیز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔