ورنگل کمشنریٹ حدود میں ڈی جے کے استعمال پر پابندی۔ورنگل پولیس کمیشنر امبر کشور جھا
حیدرآباد/ورنگل:-2/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے منگل کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود کے اندر ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔
ڈی جے کے ذریعہ پیدا ہونے والے ہائی ڈیسیبل کی وجہ سے عوام بالخصوص بزرگوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، اس لئے ورنگل کمشنریٹ میں مذہبی جلوسوں میںالودگی پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمشنر آف پولیس نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ساؤنڈ مکسرز ، ایمپلیفائر اور آتش بازی کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ ان ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزادی جائےگی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائےگا۔