سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں روڈ سیفٹی میٹنگ
ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر۔ ستیہ شاردا، ہنمکنڈہ کلکٹر پراونیا، گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈاکٹر۔ اشونی تاناجی، واکاڈے اور دیگر محکموں کے عہدیداران کے ساتھ ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں روڈ سیفٹی میٹنگ
حیدرآباد/ورنگل :-یکم اگست
(دستور نیوزڈاٹ کام)
ورنگل پولس کمشنر نے عہدیداروں سے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے اور ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے تمام سرکاری محکمے تال میل سے کام کریں۔ ورنگل پولیس کمشنر نے جمعرات کو ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں روڈ سیفٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر۔ ستیہ شاردا، ہنمکنڈہ کلکٹر پراونیا، گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈاکٹر۔ اشونی تاناجی واکاڈے کے ساتھ ٹریفک پولیس، بجلی، میونسپلٹی، آر اینڈ بی، فائر فائٹنگ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شریک رہے۔

ٹریفک کے اے سی پی ستیہ نارائنا نے ٹرائی سٹی ایریا میں ٹریفک کنٹرول پر قابو پانے کے لیے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ اس میں بنیادی طور پر شہر میں سات مقامات پر پارکنگ لاٹس کا قیام، سڑکوں پر لگے بجلی کے ناکارہ کھمبوں کو ہٹانا،اہم سڑکوں کے فٹ پاتو ں پر تاجروں کی جانب سے قابض کاروباری اداروں کو ہٹانا اور اشتہاری بورڈز کا قیام و دیگر عنوانات شامل ہے۔

اس موقع پر کمشنر پولیس، کلکٹرس اور میونسپل کمشنر نے کئی ایک اقدامات کے تجویز دئے ہیں، دس مین جنکشنز پر پرانے سگنلز ہٹانے، مزید 9 مصروف جنکشنز پر نئے سگنلز کی تنصیب، خستہ حالت سڑکوں پر موجود گڑھوں کی مرمت اور سگنلز پر تاریں ہٹانے کا کام شامل ہے۔ پولس کمشنر کی طرف سے دی گئی تجاویزوں کا جواب دیتے ہوئے دونوں کلکٹرس نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پولیس افسران کے ساتھ تال میل قائم کریں اور مناسب کارروائی کریں۔
میونسپل کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ٹرائی سٹی کے مین روڈ پر ڈیوائیڈرس کی اونچائی بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے، میٹنگ میں ڈی سی پیز رویندر، شیخ سلیمہ، ڈی ٹی۔ او پپلا سرینواس، اے سی پیز جتیندر ریڈی، ترومل، تروپتی، دیویندر ریڈی، نندیرام نائک کے علاوہ ٹریفک انسپکٹرز، ٹاؤن پلاننگ افسران، آراینڈ بی، بجلی اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

بعد ازاں عہدیداروں نے فیلڈ لیول پر ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا۔ورنگل پولس کمشنر نے ہنمکنڈہ کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ اشوکا جنکشن پر پارکنگ لاٹ کا معائنہ کیا اور عدالت جنکشن پر سگنل پر لگے تاروں کا بھی جائیزہ لیا۔