پروفیسر جے شنکر صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پرہی چلیں , اور تلنگانہ کے مفادات کے لیے لڑیں۔ داسیم ونئے بھاسکر

اضلاع کی خبریں
پروفیسر جے شنکر صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پرہی چلیں ، اور تلنگانہ کے مفادات کے لیے لڑیں۔ داسیم ونئے بھاسکر

 

حیدرآباد/ورنگل:21/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

پروفیسر جے شنکر کے 13 برسی پر بی آر ایس پارٹی دفتر بالاسمودرا میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر جے شنکر صاحب کی تصویر پر پھول چڑھائے گئے اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں بڑے پیمانے پر نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چیف وہپ، بی آر ایس پارٹی ہنمکنڈہ ضلع صدر داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ ہم پروفیسر جے شنکر صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے اور تلنگانہ کے مفاد میں اپنا ہر خدم اٹھا تے ہوئے سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں ہم سپاہی بنیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پروفیسر جے شنکر سر، جو تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلیٰ کے سی آر کے ساتھ سواراشٹر سادھنا تحریک میں تحریک کے رہنما کے ساتھ کھڑے تھے اور حصول تلنگانہ کی رہبری کی تھی۔

تلنگانہ حکومت کے دور میں ایکشیلا پارک کو پروفیسر جے شنکر سر کے نام سے منسوب کرکے ایسے پروفیسر جے شنکر میموریل پارک میں تبدیل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ ہم اس عظیم انسان کی امنگوں کو پورا کرتے رہیں گے۔ وہ ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے ریاست کی خاطر دس کروڑ لوگوں کو تحریک میں سرگرم جوڑ رکھا تھا۔

اس موقع پر سابقہ کڈا چیرمین مری یادو ریڈی، ٹی آر ایس مینارئٹی صدر محمد نعیم،سارنگا پانی،محمد خلیل، محمد افروز، پولی رجنی کانت کے علاوہ دیگر ٹی آرایس قائیدین بھی موجود تھے۔