New Managing Committee of Muslim Welfare Society Warangal formed, Muhammad Siraj Ahmed elected President, Muhammad Abdul Kaleem General Secretary
مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کی نئی منیجنگ کمیٹی کی تشکیل محمد سراج احمد صدر، محمد عبدالکلیم جنرل سکریٹری منتخب

حیدرآباد/ہنمکنڈہ/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
لشکر بازار، ہنمکنڈہ میں واقع مسلم ویلفیئر سوسائٹی (آئیڈیل گرلز ہاسٹل) کے دفتر میں سوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد منیجنگ کمیٹی کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس موقع پر جناب خیر الناصرین نے الیکشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انتخابات کے نتیجہ میں جناب *محمد سراج احمد * کو صدر اور *محمد رؤف خان عارف* کو اسوسی ایٹ صدر منتخب کیا گیا۔ *نائب صدور* کی حیثیت سے *محمد خیر الناصرین* اور *سید عبدالمجید* کو منتخب کیا گیا جبکہ *جنرل سکریٹری* کے طور پر *محمد عبدالکلیم* کا انتخاب عمل میں آیا۔ *جائنٹ سکریٹریز* کے عہدوں پر *محمد سلیم احمد* اور *خواجہ عبدالرحیم الدین* کو منتخب کیا گیا، اور *خازن* کے طور پر *مرزا چشتی حسن* کا تقرر کیا گیا۔

مزید برآں، *ایگزیکٹیو ممبران* میں *عبدالجلیل خان، محمد محمود علی، سفدر بابا، مرزا فتح اللہ بیگ ریاض، کرم علی خان، محمد اعجاز احمد* اور *خواجہ معین الدین اختر* شامل ہیں۔
اجلاس میں *خصوصی مدعوئین* کی حیثیت سے *محمد ابراہیم، محمد سلیم، سید عبدالعلیم، حافظ محمد سمیع الدین، سید افتخار الدین، محمد نواز احمد، محمد نجیب اقبال* اور *خواجہ کریم الدین* نے شرکت کی۔
نئی منتخبہ منیجنگ کمیٹی کی مدت تین سال رہے گی۔ واضح رہے کہ *مسلم ویلفیئر سوسائٹی، ورنگل* ضلع کی ایک معتبر، سماجی، رفاہی اور فلاحی ادارہ ہے، جو مسلم کمیونٹی کی تعلیمی، سماجی اور معاشی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ سوسائٹی کے تحت خواتین کو خود روزگار کی سہولت، رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم، معذورین و بیواؤں میں وظائف کی فراہمی، اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز جیسے کئی اہم اقدامات کئے جاتے ہیں۔