حکومت تلنگانہ ضلعی اقلیتی بہبود کی جانب سے گروپ II- اور گروپ III- مسابقتی امتحان کیلئے مفت کوچنگ

اضلاع کی خبریں
حکومت تلنگانہ ضلعی اقلیتی بہبود کی جانب سے گروپ II- اور گروپ III- مسابقتی امتحان کیلئے مفت کوچنگ

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-13-جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ ریاستی حکومت اقلیتی اسٹڈی سرکل ، محکمہ اقلیتی بہبود مشترکہ ضلع ورنگل( ہنمکنڈہ )سے اہل 100 اقلیتی اُمیدواروں (مسلمان، سیکھ، عیسائی ، جین اورپارسی) کو گروپ II- اور گروپ III- مسابقتی امتحان کیلئے مفت کوچنگ فراہم کی جا رہی ہے، جس کیلئےاہلیت رکھنے والے اقلیتی طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں۔درخواستیں 14.06.2024 سے 22.06.2024 تک داخل کر سکتے ہیں۔یہ مفت کوچنگ 45 دنوں کیلئے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ دلوائی جائیگی۔

مزید تفصیلات جاننےکیلئے دفتری اوقات کے دوران ضلعی اقلیتی بہبود افسر، ہنمکنڈہ، IDOC کامپلکس، سکنڈ فلور، روم نمبر S-9 صوبیداری، ہنمکنڈہ سےیا 7330990322 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔