دلیبن نے میڈیا سنٹر،کنڑول روم ، میڈیا سرٹیفیکشن اور مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-یکم /مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتخابی اخراجات کے انسپکٹر دلیبن نے بروز بروز چہار شنبہ ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں قائم کردہ کنٹرول روم، میڈیا سنٹر، میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا اور تفصیلا جانکاری حاصل کی۔

شکایات کے لیے کنٹرول روم میں سی وجل 1950 کی کارکردگی کے تعلق سے انتخابی اخراجات کے انسپکٹر دلیبن میں متعلقہ حکام سے استفسار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کنٹرول روم میں قائم ایف ایس ٹی، ایس ایس ٹی اور سوشل میڈیا کی تفصیلات دریافت کیں۔ میڈیا سینٹر اور ایم سی ایم سی کا دورہ کرنے کے بعد اور متعلقہ حکام سے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھنے تفصیلات سے آگاہی کے بعد دلیبن نے اپنے طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر DRO وائی وی گنیش، زیڈ پی سی ای او ودیالتا، محکمہ اطلاعات کے شہری تعلقات کے اے ڈی بھانو پرساد، ڈی سی او ناگیشور راؤ، کنٹرول روم انچارج شنکر کمار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔