پروفیسر عبدالباری صاحب کے یوم شہادت کے موقع پر، انڈین نیشنلسٹ موومنٹ INAM کی جانب سے قوم کی تعمیر میں مزدوروں کے کردار پر ایک مباحثے کا اہتمام
بہار/پٹنہ، بہار:-28/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
پروفیسر عبدالباری صاحب کے یوم شہادت کے موقع پر، انڈین نیشنلسٹ موومنٹ (INAM) نے گاندھی میوزیم، پٹنہ، بہار میں قوم کی تعمیر میں مزدوروں کے کردار پر ایک مباحثے کا اہتمام کیاگیا۔

اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی INAM کے قومی صدر کرشنا پرساد، INAM کے قومی سکریٹری جنرل محمد عبدالعلی زبیر، اور بطور سپیکر قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل انیس الرحمن قاسمی، اور کلیدی مقرر کے طور پر ایم ایل سی ششی یادو اور گھوسی حلقہ کے ایم ایل اے رامبالی یادو نے شرکت کی۔
اے آئی ٹی یو سی بہار کے صدر غضنفر نواب اور ایڈوکیٹ اور سماجی کارکن کاشف یونس اور سید نوید، آئی این اے ایم صدر حیدرآباد کے علاوہ دیگر نے اس پروگرام میں شامل رہے۔

اس کے علاوہ بائیں بازو کے رہنما وشواجیت کمار، کمار پرویز، موتنجے، ڈاکٹر اشرف، ہارون رشید وغیرہ نے بھی اس مباحثے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ابرار رضا، منا، امتیاز، ظفر اقبال، انیل انشومان، جوہر، انوار الہدا، جاوید، علی، اجمل، خوشنواز اور عمران سمیت بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت محمددانش نے کی۔