milad poster

Central Milad Committee Hanamkonda to Hold 31st Annual Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebrations on August 25

اضلاع کی خبریں
Central Milad Committee Hanamkonda to Hold 31st Annual Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebrations on August 25
مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ کا 31واں سالانہ جشن میلاد النبی ﷺ 25 اگست کو، پوسٹر کا رسم اجراء

golden gust house warangal

ہنمکنڈہ:16/اگست
(دستورنیوز)

مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ کے زیرِ اہتمام 31ویں سالانہ جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلسۂ میلاد کے پوسٹر کا رسمِ اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ارکان، علماء و مشائخ اور احبابِ صحافت کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مرکزی میلاد کمیٹی کے مطابق عظیم الشان جشن میلاد النبی ﷺ 25 اگست 2026ء، مطابق 11 ربیع الاول 1448ھ، بروز منگل، بعد نمازِ عشاء زکریا فنکشن ہال، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں منعقد ہوگا۔ جلسہ میں عالمی شہرت یافتہ علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔

milad poster

جشن میلاد کے موقع پر سامعین میں سے دو خوش نصیب حضرات کو مدینہ منورہ و عمرہ کا ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جامعہ برکاتیہ، رائے پورہ، ہنمکنڈہ کے آٹھ طلباء کو علماء و مشائخ کے مقدس ہاتھوں سے دستارِ حفظ القرآن اور اسناد عطا کی جائیں گی۔

جامعہ برکاتیہ کے جن طلباء کی دستاربندی ہوگی، ان میں فردوس عالم ولد راغب حسین، پیارے بابو ولد انور عالم، گل نواز قادری ولد مظہر عثمانی، ارباز احمد ولد افسر عالم، راحل عالم ولد خیرالحسن، محمد سلمان ولد محمد سرور، عادل رضا ولد محی الدین اور محمد عبدالعزیز ولد محمد الیاس احمد شامل ہیں۔

milad poster

جشن کے سلسلے میں ہنمکنڈہ اور ورنگل کے سرکاری و خانگی اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لیے تحریری، تقریری، نعتیہ مقابلوں اور کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو اول، دوم اور سوم انعامات، سلور میڈل اور اسناد دی جائیں گی، جبکہ تمام شرکاء کو ترغیبی اسناد سے نوازا جائے گا۔

جلسہ کی صبح بعد نمازِ فجر دعوتِ طعام و لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 12 ربیع الاول کے موقع پر سرکاری ایم جی ایم ہاسپٹل اور مشن ہاسپٹل کے مریضوں میں میوہ جات تقسیم کیے جائیں گے۔

milad poster 3

اس موقع پر مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی، حافظ محمد افضل علی شاہ نقشبندی، محمد سراج الدین سابق ٹی ٹی میئر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن، سید مسعود سابق کارپوریٹر و سابق ڈپٹی میئر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن، سینئر کانگریس قائد مرزا عزیز بیگ، بی آر ایس ضلعی صدر محمد نعیم الدین اور تلگو مقرر مخدوم صاحب سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

مرکزی میلاد کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے احباب کے ہمراہ کثیر تعداد میں جشن میلاد اور اس سے متعلق تمام پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنائیں۔

dastoornews.com