txtile park union pm mitra mega textile park

Union Textile Secretary Reviews Preparations for PM MITRA Mega Textile Park Launch in Warangal

اضلاع کی خبریں
Union Textile Secretary Reviews Preparations for PM MITRA Mega Textile Park Launch in Warangal
پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک کے افتتاحی انتظامات کا جائزہ لینے مرکزی ٹیکسٹائل سکریٹری کا ورنگل دورہ

 

حیدرآباد/ورنگل، 9 /مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل ضلع کے گیس کونڈہ اور سنگم منڈلوں میں ترقی پذیر میگا ٹیکسٹائل پارک کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے باوقار انداز میں نافذ کیے جا رہے پی ایم مترا (PM MITRA) اسکیم کے ورچوئل افتتاحی پروگرام کے سلسلے میں کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے حکومت ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائل کی سکریٹری Neelam Shami Rao ہفتہ کے روز ورنگل پہنچیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر Dr. Satya Sharada نے ہریتا کاکتیہ ہوٹل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پودا پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

pm mitra mega textile park

بعد ازاں ٹی ایس آئی آئی سی کے ایم ڈی Shashank کے ہمراہ میگا ٹیکسٹائل پارک کی ترقیاتی سرگرمیوں، ورچوئل افتتاحی تقریب کی تیاریوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی، پارک کے ذریعہ پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع اور مقامی ترقیاتی امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے ذریعہ ورنگل ضلع قومی سطح پر ٹیکسٹائل صنعت کا ایک اہم مرکز بننے جا رہا ہے، جس سے علاقائی معیشت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

pm mitra mega textile park

اس پروگرام میں میگا ٹیکسٹائل پارک کے زونل منیجر سوامی، ورنگل آر ڈی او سوما، سنگم اور گیس کونڈہ کے تحصیلدار ریاض الدین، راج کمار اور مختلف محکموں کے عہدیداران شریک تھے۔

دستور نیوز ڈاٹ کام