District Collector holds review meeting on SIR with representatives of political parties
ضلع کلکٹر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایس آئی آر پر جائزہ میٹنگ

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع کلکٹر سنیہا شبریش نے کہا کہ 2002 میں درج شدہ ووٹرز کی فہرست کو موجودہ (2025) ووٹرز کے ساتھ اور ان کے خاندان کے نئے ووٹرز کے ساتھ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے دوران موازنہ کیا جا رہا ہے۔
منگل کے روز ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے منی کانفرنس ہال میں آر ڈی اوز، ای آر اوز، عہدیداران اور مختلف تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع کلیکٹر سنیہا شبریش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی اسپیشل انٹینسیو ریویژن کے دوران نئے ووٹروں کا اندراج، فوت شدہ ووٹروں کے ناموں کو فہرست سے حذف کرنا اور ووٹر لسٹ میں موجود ذاتی تفصیلات میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے بوتھ لیول افسران کے ساتھ ساتھ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد کیے جانے والے بوتھ لیول ایجنٹس کی شمولیت ضروری ہے۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوتھ لیول ایجنٹس کی فہرست جلد از جلد متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اس اجلاس میں ہنمکنڈہ اور پرکال کے آر ڈی اوز/ای آر اوز راٹھوڑ رمیش، ڈاکٹر نارائن، الیکشن ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ جگت سنگھ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے ای وی سرینواس راؤ، راؤ امریندر ریڈی، پربھاکر ریڈی، کُسُم شیام سُندر، سید فائیض اللہ، ناگ ویلی رجنیکانتھ، بی پرویٖن کمار، ایم ڈی نہال و دیگر نے شرکت کی۔
دستور نیوز ڈاٹ کام