revanth reddy elections jublee hills

Chief Minister Revanth Reddy’s important orders regarding Jubilee Hills by-elections: Ministers assigned responsibilities, directed to go door-to-door campaigning

تلنگانہ
Chief Minister Revanth Reddy’s important orders regarding Jubilee Hills by-elections: Ministers assigned responsibilities, directed to go door-to-door campaigning
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے اہم احکاما ت
وزراء کو ذمہ داریاں تفویض، گھر گھر پہنچ کر تشہیر کی ہدایت

 

حیدرآباد:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے سینئر قائدین اور وزراء کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ انتخابات میں ذرّہ برابر بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام قائدین مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کریں۔
وزیراعلیٰ نے جوبلی ہلز کے ایم پی کیمپس آفس میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، پارٹی کی ریاستی انچارج میناکشی نٹراجن اور ریاست کے کئی وزراء شریک ہوئے۔ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ چونکہ پولنگ میں صرف چار دن باقی ہیں، اس لیے تمام وزراء اور قائدین کو انتخابی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کارکنان گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں، حکومت کی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں سے عوام کو واقف کرائیں۔ذرائع کے مطابق جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں پہلے ہی سینئر قائدین اور ارکانِ اسمبلی گھر گھر تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔خود وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک مختلف ڈویژنز میں روڈ شوز میں حصہ لیا۔انتخابی تاریخ قریب آنے کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے اجلاس میں میدانی حالات، سروے رپورٹس، پارٹی کی تشہیری مہم، اپوزیشن کے پروپیگنڈہ اور جوابی حکمتِ عملیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ریونت ریڈی نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ متحدہ رہ کر اور بھرپور عزم کے ساتھ جیت کو یقینی بنائیں۔