Everyone will get justice in the people’s government of Congress — Minister Konda Surekha
کانگریس کی عوامی حکومت میں ہر ایک کو انصاف ملے گا — وزیر کونڈا سریکھا
حیدرآباد/ورنگل:-30/مئی
(دستورنیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ ریاست کی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، اور مذہبی امور کونڈا سریکھا نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی کی عوامی حکومت میں ہر ایک فرد کو انصاف ملے گا اور پارٹی کا بنیادی مقصد غریب اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں روشنی لانا ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ہنمکنڈہ کے رام نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر عوام سے درخواستیں وصول کرتے ہوئے کہی۔ ورنگل مشرقی حلقے کے مختلف طبقات کے افراد نے ان سے ملاقات کی اور اپنی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ وزیر سریکھا نے ہر مسئلے کو غور سے سنا اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت معاشی صورتحال کو بہتر بناتے ہوئے فلاحی اسکیمات کو مؤثر طریقے سے لاگو کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربا سے کیے گئے وعدوں کو ایک ایک کر کے پورا کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔
وزیر سریکھا نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت اندرا اماـ کے فلاحی نظریات پر چلتے ہوئے ترقی اور بہبود کو بیک وقت آگے بڑھا رہی ہے، اور یہی ہماری حکمرانی کا محور ہے۔