hanamkonda warangal khazipet trafic

Information for the people of Hanamkonda, Warangal, khazipet

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
Information for the people of Hanamkonda, Warangal, khazipet
ہنمکنڈہ، ورنگل، قاضی پیٹ کے عوام کے لیے اطلاع

dastoornews

حیدرآباد/ورنگل:-3/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہنمکنڈہ کے الانکار سینٹر کے قریب، ملگ ایکس روڈ سے ہزار ستورن مندر کی طرف جانے والے راستے پر ڈرینیج کے پانی کی نکاسی کے لیے مین روڈ پر نیا ڈرین تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں دونوں طرف سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کو ایک ہی سمت میں لے جانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

لہٰذا، 3 فروری 2025 سے لاریاں، آر ٹی سی بسیں، ریڈی مکس گاڑیاں، ٹریکٹرز اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو ملگ ایکس روڈ سے ہزار ستون مندر کے راستے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان تمام گاڑیوں کو ملگ ایکس روڈ سے پیدماگڈہ کے راستے کے یو جنکشن کی طرف سفر کرنا ہوگا۔

اسی طرح، ہنمکنڈہ بس اسٹینڈ، نکل گٹہ، اور قاضی پیٹ جانے والے دو پہیہ گاڑیاں، آٹو رکشہ، کاریں وغیرہ الانکار سینٹر، کاپوواڑہ، اور بالانجنیا سوامی مندر کے راستے اپنی منزل تک پہنچیں ۔

ہزار ستورن دیول سے الانکار سینٹر اور الانکار سینٹر سے بالانجنیا سوامی مندر تک کے راستے پر کسی بھی گاڑی کی پارکنگ ممنوع ہوگی۔ اس کے علاوہ، سڑک پر کسی بھی خراب گاڑی کی مرمت نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی ریڑھی والو ں کو اس راستے پر کاروبار کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک اے سی پی ستیہ نارائن نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ اپنی منزل تک آسانی سے پہنچ سکیں۔