Best wishes to Nabeel for shining on the silver screen. Dasiam Vinay Bhaskar
نبیل کو سلور اسکرین پر جگمگانے کی نیک خواہشات۔داسیم ونئے بھاسکر

حیدرآباد/ورنگل:16/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابق چیف وہپ اور بی آر ایس پارٹی کے ہنمکنڈہ ضلع صدرداسیم ونئے بھاسکر نے ورنگل کے سپوت اور وڈے پلی کے رہائشی نبیل کو مبارکباد پیش کی، جو اسٹار ما ٹی وی پر نشر ہونے والے بگ باس شو کے آٹھویں سیزن میں ٹاپ 3 میں شامل ہوئے۔
داسیم ونئے بھاسکر نبیل کے ہنمکنڈہ واپسی پر ان کا استقبال کیا اور انہیں سلور اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نبیل آنے والے دنوں میں فلمی دنیا میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

اس موقع پر کارپوریٹرز سانکو نر سنگھ، ایمادی لوہیتا راجو، بی آر ایس لیڈران پُلی رجنی کانت، کسوما لکشمی نارائنا، جے کے، رگھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔