mushaira, tahreek e qalam warangal

Tarahi aour Ghair Tarahi Mushaira” organized by Tahreek-e-Qalam in Warangal was successfully held.

اضلاع کی خبریں
Tarahi aour Ghair Tarahi Mushaira” organized by Tehreek-e-Qalam in Warangal was successfully held.

golden

ورنگل میں تحریک قلم کے زیر اہتمام "طرحی و غیر طرحی مشاعرہ” کا کامیاب انعقاد

 

حیدرآباد/ورنگل:-16/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2024 بروز ہفتہ اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں ایک شاندار "طرحی و غیر طرحی مشاعرہ” منعقد ہوا۔ مشاعرہ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا جس میں اردو ادب سے محبت رکھنے والے شعرا اور سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مشاعرہ کی صدارت جناب الحاج نجم الدین گیلانی صاحب (پرنسپل، اسلامیہ ہائی اسکول، ورنگل) نے فرمائی، جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر محمد بہادر علی (موظف پرنسپل، اسلامیہ ڈگری کالج، ورنگل)، جناب فیصل وارثی (موظف پرنسپل، جونیر کالج، کریم نگر) اور جناب محمد مجاہد علی (مدرس، گورنمنٹ ہائی اسکول، انتصار گنج، ورنگل) شریک ہوئے۔

 

mushaira tahreek e qalam warangal

مشاعرہ کا آغاز جناب وہاج الحق صاحب (امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند، ہنمکنڈہ) کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جناب محمد معشوق صاحب نے حمد باری تعالیٰ اور جناب جمیل محبوب صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

مشاعرہ کا طرحی دور مصرع *”ہم تو ہنس ہنس کے غم اٹھاتے ہیں”* کے تحت ہوا، جس میں مہمان شعراء ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)، جناب امجد سلیم امجد (کریم نگر)، جناب راحل کریمنگری (کریم نگر)، جناب فیصل وارثی (کریم نگر)، جناب عبد القدیر طاہر (کریم نگر) اور جناب نصیر الدین نصیر (کریم نگر) نے اپنے کلام سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

میزبان شعراء جناب اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، ناصر واحدی، وحید گلشن، اکبر ضیاء، مجاہد حسین جوہر، حمید عکسی اور امیر الدین امیر نے بھی اپنے بہترین طرحی کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی۔

 

مشاعرہ کے غیر طرحی دور میں ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب داود اسلوبی اور جناب حامد حسین حامد نے اپنا منتخبہ غیر طرحی کلام پیش کیا۔ محترمہ سعادت جہاں پیکر اور جناب اظہر کورٹلوی کی مرسلہ طرحی غزلیں بھی سامعین کو سنائی گئیں۔

دوران مشاعرہ جناب وحید گلشن صاحب (سینئر صحافی اور معروف شاعر) کی تہنیت کی گئی۔ انہیں حال ہی میں کالوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے *”کالوجی رامیشور راؤ شاد ایوارڈ”* سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔

mushaira tahreek e qalam warangal

جناب الحاج نجم الدین گیلانی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں اردو کی بقا اور ترقی میں مشاعروں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اردو ادب سے جڑنے کی دعوت دی اور تحریک قلم کی کاوشوں کو سراہا۔

mushaira tahreek e qalam warangal

مشاعرہ کا اختتام جناب ناصر واحدی (صدر تحریک قلم ورنگل و ناظم مشاعرہ) کے ہدیہ تشکر کے ساتھ ہوا۔ سامعین اور شعرا نے اس شاندار ادبی محفل کو اردو ادب کے فروغ میں ایک یادگار قدم قرار دیا۔