Cleanliness drive held at Mastaan Shah Qibla, Matwada khabrastan in Warangal
ورنگل میں مٹھواڑہ قبرستان مستان شاہ قبلہؒ میں صفائی مہم کا انعقاد

حیدرآباد/ورنگل:-16/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل کے معروف سماجی کارکن جناب محمد عبدالقہار کی قیادت میں قبرستان مستان شاہ قبلہؒ کی صفائی مہم کامیابی سے انجام دی گئی۔ خار دار جھاڑیوں کی وجہ سے قبرستان کے اندر میتوں کو لے جانے میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ صفائی کے دوران جے سی بی مشین کے ذریعے خار دار جھاڑیوں کو ہٹایا گیا جبکہ مقامی نوجوانوں نے بھی اپنی شرکت کے ذریعے مختلف مقامات پر جنگلی جھاڑیاں صاف کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر جناب محمد عبدالقہار نے کہا کہ اکثر لوگ میت کو دفنانے کے بعد قبرستان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھول جاتے ہیں۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قبرستان آکر اپنے مرحومین اور تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو اس جانب توجہ دلائی کہ قبرستانوں کی صفائی اور دیکھ بھال ایک اہم عمل ہے۔ انہوں نے کہا: "آج ہم ہیں، کل نہیں ہوں گے، لہذا ہمیں موت کو یاد رکھنے اور قبرستان کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ میت لے جانے والوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔”

صفائی مہم میں شریک افراد میں عبدالقادر، عبدالنصیر، عبدالستار، عبدالقیوم، عبدالمبین، محمد توصیف، محمد اسد، غوث پاشاہ، محمد رفیق، محمد زکریا، زیشان، عبدالحفیظ، عبدالوقار اور دیگر مقامی افراد شامل تھے۔ ان تمام نے اس کار خیر میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔
