rahman college education

The entrance road of Rehman College of Education should be maintained. Jamal Sharif

اضلاع کی خبریں
The entrance road of Rehman College of Education should be maintained. Jamal Sharif
رحمان کالج اف ایجوکیشن جنگاؤں کا راستہ برقرار رکھا جائے۔جمال شریف

 

golden

 

حیدرآباد/جنگائوں:-4/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

رحمان کالج اف ایجوکیشن جنگاؤں کا ایک واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ ہے جس میں بی ایڈ اور ڈی ایڈ کی تعلیم طلبہ و طالبات کو دی جاتی ہے۔اس ادارے میں نہ صرف جنگاؤں بلکہ تلنگانہ کے مختلف مقامات سے وابستہ مسلم طلبا اور طالبات بی ایڈ اور ڈی ایڈ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس ادارے کو قائم ہوئے تقریبا 20 سال کا عرصہ ہو چکا ہے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ اور نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس تلنگانہ کے ساتھ ایک مسلم وفد اج دوپہر دفتر کلکٹر پہنچا کلکپٹر جنگاؤں رضوان پاشاہ کی عدم موجودگی میں مسلم وفد سے ایڈمنسٹریٹریٹیو افیسر کلکٹریٹ جنگاؤں مسٹر منصور سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کیا۔

اسی یادداشت میں یہ بتایا گیا کہ رحمان کالج اف ایجوکیشن کو قائم ہوئے تقریبا 20 سال کا عرصہ ہو گیا ہے، اس وقت سے اس کالج میں داخل ہونے کا جو راستہ ہے وہ سرکاری اراضی پر ہے ۔ اس ادارے کے قیام کے وقت متحدہ ورنگل ضلع کلکٹر نے زبانی طور پر اس بات کو اجازت دی تھی کہ اس راستے کو طلبہ طالبات کی سہولت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تب سے لے کر اج تک یہی 40 فٹ کا راستہ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ کلکٹر جنگاؤں سے ٹی این جی اوز کی عمارت کے لیے یہاں پر سات گنٹے اراضی الگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ 40 فٹ کا راستہ تنگ ہونے کے امکانات ہے اس کو لے کر اج وفد نے کلکٹر اے او سے تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ رحمان بی ایڈ اور ڈی ایڈ کالج کے لیے جو راستہ ہے اس کو جوں کا توں برقرار رکھیں تاکہ اقلیتی ادارے کے ساتھ حکومت اور ضلع کلکٹر جنگاؤں سے انصاف مل سکے ۔
وفد نے گزارش کی کہ اقلیتی طلباء کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ان کی مدد کریں۔ اس مسلم وفد میں جمال شریف ایڈوکیٹ کے علاوہ محمد معراج الرحمن، محمد عباس، محبوب

شریف، محمد لئیق، محمد احمد، محمد شاہد، محمد سلمان، رضوان، عابد، ذاکر، ساجد ،کے علاوہ دوسرے ذمہ داران بھی موجود تھے۔