iqbal dard book launching

The launching ceremony and poetry reading of Iqbal Dard’s eighth poetry collection in Warangal

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
The launching ceremony and poetry reading of Iqbal Dard’s eighth poetry collection in Warangal –
ورنگل میں اقبال درؔد کے آٹھویں شعری مجموعہ کی رسمِ اجرائی و مشاعرہ –

 

golden

 

 

حیدرآباد/ورنگل:-24/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل میں اقبال درؔد کے آٹھویں شعری مجموعہ کی رسمِ اجرائی و مشاعرے کا انعقاد کیاگیا اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر بہادر علی نے اقبال درد کے تعلق سے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اقبال درد کا کلام فکری وسعت، ندورت اور فن شاعری پر ان کی غیر معمولی دسترس کا مظہر ہے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک جناب انجنی کمار گوئل نے اقبال درد کے آٹھویں شعری مجموعہ نوائے درد کی رسمِ اجرائ کی مبارکباد دی اور کہا کہ اردو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی زبان ہے اس کے فروغ سے ملک میں امن قائم ہوگا ۔

جناب محمد نصراللہ خان نے اقبال درؔد کی شخصیت پر روشنی ڈالی. مشاعرہ کا آغاز جناب محمد معشوق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا. کنوینر مشاعرہ جناب سید عبدالحفیظ نے تمام شرکاء کا استقبال کیا۔

 

iqbal dard book released

حمدِباری تعالیٰ جناب محمد حفیظ خان، جناب حامد حسین حامد اور نعت شریف کا نذرانہ ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب محمد غوث الدین، نذیر پرواز اور جمیل محبوب نے پیش کیا. ڈاکٹر محمد بہادر علی نے صدارت کی اور بطورِ مہمانانِ خصوصی جناب انجنی کمار گوئل، جناب ظفر فاروقی، ڈاکٹر نعیم سلیم، جناب محمد نصراللہ خان (حیدرآباد) ڈاکٹر رحیم رامِش(کاغذنگر) اور پروفیسر احمد حسین خیال (ورنگل) شریک ہوئے ۔

اس مشاعرہ میں ڈاکٹر رحیم رامِش جناب ظفرفاروقی جناب انجنی کمار گوئل جناب اقبال درؔد، ڈاکٹر نعیم سلیم ، وحید گلشن،جناب اکبرضیاء جناب قادر انصاری،جناب سیدحسینی برتر، جناب حامد حسین حامد، جناب مجاہدحسین جوہر، جناب داؤد اسلوبی، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر، اور جناب نذیر پرویز نے اپنے منتخبہ کلام سے سامعین کو محفوظ کیا.دوران مشاعرہ جناب انجنی کمار گوئل کو اردو اکیڈمی کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازے جانے پر تہنیت کی گئی۔

iqbal dard book launching

نظامت کے فرائض جناب محمد حفیظ خان نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا . مشاعرہ و رسمِ اجرائی تقریب میں میں اہل ذوق حضرات کی خاصی تعداد دیکھی گئی جو مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھی، کنوینر عبدالحفیظ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ ہی مشاعرہ و رسمِ اجرائی تقریب کا اختتام عمل آیا۔