14 ستمبر کو ورنگل ادارہء ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ

14 ستمبر کو ورنگل ادارہء ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
14 ستمبر کو ورنگل ادارہء ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل12/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل کے شعبہ نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب ورنگل ادارہء ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بتاریخ 14 سپتمبر2024ء بروزِ ہفتہ بوقت 2 بجے دن بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں منعقد کیا جائے گا۔
مصرع طرح "میرے نبیؐ کا شہر ہے جنت کا آئینہ” قافیہ جنت ہے اس مشاعرہ کی صدارت مولانا میرادریس علی اعجازبیابانی خطیب و امام مسجدِ نعمانیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ کریں گے جس میں بطورِ مہمانان خصوصی مولانا خالدسعید ناظمِ جماعتِ اسلامی ضلع جنگاؤں اور جناب کے اعجاز احمد صدر انتظامی کمیٹی مدراسی جامع مسجد منڈی بازار ورنگل شریک ہوں گے۔

اس مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش(کاغذنگر) ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد) جناب امجد سلیم امجد ،جناب خواجہ مہیمن الدین راحل،جناب عبدالقدیر طاہر (کریمنگر)اور ممتاز نعت خواں جناب محمد خواجہ مجتہدالدین(جنگاؤں) کے علاوہ میزبان شعراء حضرت اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی جناب حسینی برتر،جناب قادر انصاری جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء جناب مجاہد حسین جوہر،جناب حمید عکسی جناب حامد حسین حامد،جناب خواجہ کیفی، جناب داؤد اسلوبی جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر،جناب نذیر پرواز، جناب سفیان قادری اور محترمہ نعیمہ گوہر ایمان افروز نعتیہ کلام سے محظوظ فرمائیں گے۔
نظامت جناب اقبال درؔد کی ہوگی۔

داعیانِ مشاعرہ حامد حسین حامد ، سید عبدالحفیظ نے اہل ذوق حضرات سے مع احباب وقت مقررہ پر شرکت کی خواہش کی ہے. اس مشاعرہ میں مضمون "حضور اکرم محمؐد کا غیر مسلم سے حسنِ سلوک” عنوان پر عمدہ مضمون رقم کردہ طلباء/طالبات کو ادارہ سے اعزازی اسناد دئیے جائیں گے