کانگریس پارٹی ہی ملک کے آئین و جمہوریت کی حفاظت کر سکتی ہے۔ڈاکٹر کڈیم کاوایہ کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ :-3/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
کانگریس پارٹی کے امیدوار برائے ورنگل پارلیمانی حلقہ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویہ کو جیتانا ہے اور سارے ملک میں کانگریس کے امیدوراں کو ہی جیت سے ہم کنار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
ہنمکنڈہ چھوٹی صوبیداری 51وارڈ کے محمد نعیم نے اپنے ساتھ نوجوانوں کی وفد جس میں محمد کلیم، محمد حفیظ الرحمن، محمد عظیم، محمد اعظم،محمد سناور حسین،محمد وسیم، محمد علیم الدین، محمد سہیل، محمد عامر مل کر گھر گھر کادورہ کر ر ہے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے محمد نعیم نے کہا کہ اس بار کے انتخابات ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے ، یہ محض انتخابات نہیں ہے بلکہ ملک کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیکولر عوام سے 13/مئی کو اپنے گھر سے اولین وقتوں میں باہر آئیں اور اپنے ساتھ اطراف و اکناف کے احباب کو بھی ساتھ میں لیکر متعلقہ پولنگ بوتھ پر جاکر اپنے ووٹ کا استعمال کانگریس پارٹی کے حق میں کریں۔

محمد نعیم نے کہا کہ ملک میں اس وقت کانگرس پارٹی ہی ایک واحد قومی جماعت ہے جو فستائی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے اور ان فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔لہذا اس وقت تمام سیکولر جماعتوں اور تمام سیکولر ذہن کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ 13 /مئی کو اپنی پہلی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ،ملک کے گنگا جمنی اقدار کے لیے، ملک کی سالمیت کے لیے، ملک کے ائین کے وجود کے لیے اپنا حق رائے دہی کانگریس پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کڈیم کاویہ کے حق میں استعمال کریں اور انہیں بھاری میجارٹی سے جیت سے ہمکنار کریں۔
