ورنگل سی پی نے سنٹرل آرمڈ فورسز کے افسران کو اعزاز سے نوازا۔

اضلاع کی خبریں
ورنگل سی پی نے سنٹرل آرمڈ فورسز کے افسران کو اعزاز سے نوازا۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-14/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نےبروز منگل سنٹرل آرمڈ فورسز کے ان افسران کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے پارلیمانی انتخابات میں انتخابی انتظامی فرائض انجام دینے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ رہے تھے ۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ مقامی پولیس اور مرکزی مسلح افواج کے آپسی تال میل کی وجہ سے انتخابات بغیر کسی نا خوشگوار واقعہ کے مکمل طور پر پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ پولس کمشنر نے سی آر پی ایف کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی جنہوں نے انتخابات کو پرامن طریقے سے انجام دینے میں سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

 

 پولس کمشنر کے ذریعہ مبارکباد  و سراہانہ حاسل کرنے والوں میں مسز سناتو دیوی، سوم جیت بھگت، شرت ناتھ ، سنجے کمار، انیش، رام نارائن بسواس، رام کمار سا، بدھو اور رام چندر سنگھ شامل تھے۔ اس موقع پر اسپیشل اے سی پی جتیندر ریڈی، انسپکٹر پلیالہ کشن نے اس پروگرام میں شرکت کی۔