تقریب رسمِ اجرائی شعری مجموعہ و ویب سائیٹ ” زرنابِ تغزُّل“
حیدرآباد/ورنگل:-27/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے مشہور و معروف شاعر و ادیب جناب اقبال شیدائی کی چودھویں شعری مجموعے زر نابِ تغزُّل کی رسمِ اجرائی بتاریخ 30 جو لائی *2024 بروزِ منگل بوقت 10:30 بجے دن بمقام تاج کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں انعقا د کیا جا رہا ہے۔اس شعری مجموعہ کی رسمِ اجرا بدست ڈاکٹر بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کے عمل میں آئیگی ۔
بعد رسم اجرا غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس کی نظامت جناب اقبال درؔد فرمائیں گے۔ اس موقع پر ”زرنابِ تغزُّل“ کی ویب سائٹ محمد ابراہیم رضا ، اقبال شیدائی کے پوترے کے ہاتھوں رسمِ اجرا ئی کی جائیگی ۔
اس پروگرام میں مدعو شعرائے کرام معروف شاعر مسعود مرزا محشر، پروفیسر احمد حسین خیال، وحید گلشن، اکبر ضیا، اقبال درؔد ،
ناصر واحدی، حمید عکسی، حامد حسین حامد، ڈاکٹرنعیم سلیم، قادر انصاری، سیّد حسینی بر تر، ڈاکٹر شجیع اکبر، خواجہ کیفی، مجاہد حسین جوہر، ڈاؤد اسلوبی، اطہر اسلوبی، خواجہ کیفی، امیر الدین امیر اپنے تازہ کلام سے نوازیں گے۔
اقبال شیدائی صاحب کے بڑے فرزند ظہیرالدین ضیا اور چھوٹے صاحبزادے سفیر الدین زماں کے شکرئیے پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔ آپ سبھی حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔