ڈاکٹر ستیہ شاردا دیوی نے ورنگل ضلع کلکٹر کا چارج سنبھالا ۔ ڈسٹرکٹ ریونیو افسران اور سٹاف نے مبارکباد پیش کی۔
حیدرآباد/ورنگل:- 16 /جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ڈاکٹر ستیہ شاردا دیوی نے اتوار کو بحثیت ورنگل ضلع کلکٹر کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآپریشن آفیسر سنجیوا ریڈی، جے ڈی پی کے سی ای او ر امیریڈی، ڈی پی آر او محمد ایوب علی، ڈی ای او وسنتی، ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیر آفیسر پشپالتا، آر ڈی اوز سیتم دتو، کرشناوینی، ایل ڈی ایم حویلی راجو، کلکٹریٹ اے وی او سریکانت، عابد علی، تحصیلدار اقبال، ناگیشور راؤ ، فانی کمار، وجے، روی چندر ریڈی، سپروائزر منجولا، چندر شیکھر، نائب تحصیلدار، عملہ اور دیگر نے کلکٹر سے خیر سگالی ملاقات کی اور سبز پودے پیش کئے اور ان کی آمد کا استقبال کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ضلعی عہدیداروں سے محکمہ وار تفصیلات دریافت کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کئے گئے تمام ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو ضلعی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سارے پرگرام عوام کی رست تک پہنچ سکیں۔