دشرتھ گینگ نامی دھوکہ بازوں کا ایک بین الاقوامی گروہ گرفتار

تلنگانہ جرائم و حادثات
دشرتھ گینگ نامی دھوکہ بازوں کا ایک بین الاقوامی گروہ گرفتار

 

حیدرآباد/ورنگل:-16/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

دشرتھ گینگ فینا نس اور EMI کی آڑ میں دھوکہ دہی سے JCB/TIPPER/PROLINERS/CARs لینے اور دوسروں کو اسکریپ میں یا ہالینڈ، جنوبی افریقہ، کمبوڈیا جیسے بیرون ملک فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ورنگل سنٹرل زون ڈی سی پی محمد عبدالباری نے تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتا یا کہ اس گینگ کا پہلا ملزم وریکوپلا دشرتھ ولد چندرایا جسکی عمر 38 سال ذات کا وڈیرہ پیشہ سے مزدور ہے جسکی رہائش ترکا اینجل، منڈل ، عبداللہ پورمیٹ ضلع رنگاریڈی اور آبائی گاؤں ترکالا کنٹا، منڈل مدوگولا، رنگاریڈی ضلع سے تعلق رکھتا ہے ۔

اسی طرح دوسرا ملزم درگم سندن ولد رامولو جسکی عمر34 سال ہے اور ذات کا ویور جس کا پیشہ جے سی بی آپریٹر اور رہائش وسنتھا نگر، پالکورتھی منڈل، پیڈپلی ہے

تیسرا ملزم کوشیٹی راکیش ولد سری نواس جسکی عمرتقریبا 38 سال ہے اور وہ ذات کا اپپارہ اور وہ پیشے سے ڈرائیور ہے جسکی رہائش گاہ جگدیر گٹہ، منڈل میڈچل ضلع رنگاریڈی ہے

چوتھے ملزم کا نام محمد جابر ولد ظفر اور جسکی عمر 34 سال ہے ، مذہب مسلم اور پیشے سے سکراپ کا کاروبار کرتا ہے جسکی رہائش H.No: 17-1-182/M/51، سنتوش نگر، اولڈ سٹی حیدرآباد۔

گزشتہ چند سالوں سے مذکورہ چار افراد نے مختصر مدت میں بڑی آسانی سے بڑی رقم کمانے کے مذموم ارادے سے بڑی گاڑیوں کے مالکان سے گاڑیاں تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک میں فروخت کے لیے خریدا کرتے تھے اور اس یقین کے ساتھ کہ وہ بقیہ EMIs ادا کر دیں گے۔ اسطرح انہوں نے دھوکہ دہی سے گاڑیاں لے کر دوسروں کو اسکریپ یا بمبئی میں فروخت کر دیں اور کچھ بیرون ممالک فروخت بھی اس ضمن میں وہ حیدرآباد میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے تھے اور تقریباً 16 مقدمات میں انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔جیل سے رہائی کے بعد وہ اپنا راستہ بدلے بغیر اسی قسم کے جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح 2023 سے دوبارہ تلنگانہ کے ورنگل مٹھو اڑ ہ پولیس اسٹیشن ، ضلع نلگنڈہ کے چنتاپلی پولیس اسٹیشن ، تپرتی پولیس اسٹیشن، سائبرآبادکے آمناگل پولیس اسٹیشن ، موکیلا پولیس اسٹیشن، محبوب نگر کے جڈچرلا پولیس اسٹیشن، نگر کرنول کے کلواکرتی پولیس اسٹیشن، رچاکونڈہ کیسارا پولیس میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ مالیت کی گاڑیاں دھوکہ دہی سے لے کر نیدرلینڈ، جنوبی افریقہ اور کمبوڈیا جیسے ممالک کو اسکریپ میں فروخت کرنے کے کیس درج ہیں ۔

اس طرح 12 کیسوں میں 23 گاڑیوں کا تفصیلی پتہ چلا ہے

ریاست تلنگانہ میں درج ذیل مجرموں کے ذریعے کیے گئے جرائم میں ضبط کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات:
1) انووا کرسٹا نمبر TS 10 EU 1144، جس کی مالیت 30,00,000/- روپے ہے۔
2) سوئفٹ ڈیزائر TS 08 UG 1339، جس کی قیمت 10,00,000/- روپے ہے۔
3) سوئفٹ ڈزائر اے پی 29 سی سی 9545، جس کی قیمت 10,00,000/- روپے ہے۔
4) سوئفٹ ڈیزائر TS 12 UB 7894،، مالیت 10,00,000/- روپے
5) سوئفٹ ڈیزائر TS 08 UE 8821، جس کی قیمت 10,00,000/- روپے ہے۔

اس معاملے میں جن  پولیس عہد یداروں نے ملزموں کو پکڑنے کا ہنر دکھایا ان میں مٹھواڑہ انسپکٹر گوپی ، سب انسپکٹر کے۔ کمار، کرائم ٹیم ایچ سی-رویندر، پولیس کانسٹبل علی، وجے کانت، ہریکانت، جی راجندر ، شیوا، ٹیک ٹیم سلمان کو ورنگل سنٹرل زون کے ڈی سی پی مسٹر عبدالباری نے مبارکباد دی۔
مذکورہ ملزموں کو کو آج اولین صبح 2 بجے ورنگل ہنومان جنکشن سے گرفتار کیا گیا، ان کی گاڑیوں کو حیدرآباد میں ضبط کیا گیا اور دوپہر 12 بجے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔