شیخ سلیمہ ورنگل پولیس کمشنریٹ سینٹرل زون کے ڈی سی پی اور راجہ مہیندر نائک نے ویسٹ زون ڈی سی پی کا چارج سنبھالا۔
حیدرآباد/ورنگل:-19/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
شیخ سلیمہ نے بروز چہار شنبہ ورنگل پولیس کمشنریٹ کے ڈی سی پی سنٹرل زون کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ شیخ سلیمہ جنہوں نے سال 2007 میں بطور گروپ 1 افسر کے طور پر ڈی ایس پی کا چارج سنبھالا اور کاغذ نگر سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں اے سی پی کے طور پر خدمات انجام دیں، انہوں نے ایڈیشنل ایس پی کے طور پر بھی کام کیا۔ رچاکونڈہ پولیس کمشنریٹ اور ریلوے ڈویژن میں ایس پی کے طور پر کام کیا۔
اسی طرح ورنگل پولیس کمشنریٹ ویسٹ زون کے ڈی سی پی راجہ مہیندر نائک نے بروز چہارشنبہ چارج سنبھال لیا۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق، راجہ مہیندر نائک، جنہوں نے 2010 میں گروپ 1 کے افسر کے عہدے پر ڈی ایس پی کے طور پر ویسٹ زون کے ڈی سی پی کے طور پر چارج لیا تھا۔ راجہ مہیندر نائک نے ورنگل پولیس کمشنریٹ میں سی سی ایس اے سی پی کے ساتھ ساتھ ملگ اور محبوب آباد کے ڈی ایس پی کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ ایڈیشنل ایس پی کے عہدے پر بھوپالپلی ضلع میں بھی خدمات انجام دی اور وہاں سے انہیں ایس پی کے طور پر ترقی دی گئی اور کریم نگر ضلع کے انٹیلی جنس ایس پی کے طور پر کام کیا۔