ٹی بی(تپ دق) کی علامات والے افراد کی جلد شناخت کی جائے، ان کا جلد ٹیسٹ کرایا جائے اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔
ڈاکٹر وینکٹا رمنا
حیدرآباد/ورنگل:-23/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع ورنگل میڈیکل اینڈ ہیلت کے میٹنگ ہال میں ورلڈ ٹی بی (تپ دق) سے پاک دن بتاریخ 24/مارچ منایا گیا ۔یہ پروگرام ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کے وینکٹا رمنا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ہم ٹی بی تپ دق کو ختم کر سکتے ہیں ، اس بات کو اہلکاروں کو عوام تک اچھی طرح لے جایا جائے، ٹی بی کی علامات والے افراد کی جلد شناخت کی جائے، ان کا جلد ٹیسٹ کرایا جائے اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔ 2025 تک ضلع ورنگل کو تپ دق ٹی بی سے پاک پہلے نمبر پر رکھنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کے ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ لائن پورٹل میں اندراج کرنے والے تپ دق کے ہر مریض کے لیے 500 روپے کا انعام دیا جانے کی تجویز پیش کریں اور اس تجویز ورنگل ضلع میں ہر منتخب گرام پنچایت کو ٹی بی سے پاک گرام پنچایت قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سندر سنگھ نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو ٹی بی پر قابو پانے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر کے وینکٹارمنا ڈی ایم ایچ او نے کہا کہ میڈیکل ہیلت مکمل عملہ ٹیم ورک میں کام کر رہا ہے اور انہوں نےکہا کہ آشا ڈے پر اربن ہیلتھ نیوٹریشن ڈے/ دیہی نیوٹریشن ڈے (یو ایچ این ڈی/ وی ایچ این ڈی) کے دن وسیع بیداری پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے ٹی بی کے نگرانوں کو بنیادی اور شہری صحت مراکز کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ تپ دق کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے۔انہوں نے اس بات کا اپنے عملے سے عہد لیا۔
اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سدھر سنگھ، ڈپٹی ڈی ایم ایچ اوز ڈاکٹر گوپال راؤ، ڈاکٹر پرکاش آشا ورکرس، ہیلتھ ورکرس اور متعلقہ عملہ نے حصہ لیا۔