ووٹ کی اہمیت اور اسکی ترجیحات عوام کو آگاہ کریں۔ انیس الرشید
حیدرآباد/ورنگل:-2/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
gwmc کے ایڈیشنل کمشنر انیس الرشید نے کہا کہ عوام کو حق رائے دہی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں ورنگل لوک سبھا حلقہ ایریا 106- ورنگل (مشرقی) حلقہ ورنگل، ایڈیشنل کمشنر نے سویپ-2024 ( سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن) : sveep بیداری پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ عوام کیلئے ہتھیار کی مانند ہوتا ہے اور ایسے ووٹ کا استعمال کسی لالچ یا نادانی میں آکر استعمال نہ کریں۔بلکہ اپنے ووٹ کا اپنی مرضی کے مطابق علاقہ ،ریاست اور ملک کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب امیدوار کے حق میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ووٹ کیا اہمیت اور اسکے ترجیحات کی شعور بیداری کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر افسر امرتا مترا نے اس پروگرام میں منعقدہ ووٹر عہد میں حصہ لیا۔اس موقع پر تمام حاضرین نے اپنے ہاتھ اٹھا کر ووٹ کےحق کے استعمال کرنے کا عہد لیا۔
اس موقع پر ورنگل (مشرقی) حلقہ نوڈل آفیسر کولا راجیش کمار ، ایس ای پروین چندر ،سکریٹری وجے لکشمی ،ای ای ایس بی ایل سرینواس راجیا سرینواس ٹی ایم سی رمیش ،ڈی ای ایس سی او اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔