نیدرلینڈ کی سفیر ماریسا جیرارڈس کی ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات

تلنگانہ
نیدرلینڈ کی سفیر ماریسا جیرارڈس کی ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات

 

حیدرآباد:-8/فروری
(دستورنیوز ڈاٹ کام)

ہندوستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ماریسا جیرارڈس نے آج تلنگانہ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔

اس موقع پر، وزیراعلیٰ اور سفیر نے بھارت اور ہالینڈ کے درمیان کئی دہائیوں سے برقرار رکھے ہوئے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سی ایم ریونت ریڈی اور نیدرلینڈ کے سفیر کے درمیان اس ملاقات میں تلنگانہ میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے وافر مواقع، ایگریکلچر سنٹر فار ایکسی لینس کا قیام اور موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے کئی امور پر نمایاں طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی و دیگر بھی موجود تھے