منور رانا کے انتقال پر ملال پر ورنگل میں جلسہ تعزیت

تلنگانہ سخن سرائے
منور رانا کے انتقال پر ملال پر ورنگل میں جلسہ تعزیت

 

ورنگل:-23/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

شہر ورنگل کی ادبی انجمنوں کے زیر اہتمام بتاریخ 23 جنوری 2024 بمقام گولڈن گیسٹ ہاؤس لال بہادر نگر ورنگل میں جلسہ تعزیت بسلسلہ انتقال پور ملال معروف شاعر منور رانا بصدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی سابق پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج انعقاد عمل میں ایا ۔

اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر عزیز احمد عرسی سابق پرنسپل اسلامیہ کالج پروفیسر احمد حسین خیال جناب اقبال درد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد بہادر علی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  منور رانا کی شاعری انسانی واخلاقی اقدار پر پڑ نے والے منفی اثرات کے خلاف متفکرانہ احتجاج ہے

اس موقع پر ڈاکٹر عزیز احمد عرسی نے منور رانا کی شاعری کو احترام آدمیت سے تعبیر کیا ۔ڈاکٹر احمد حسین خیال نے منور رانا کے انتقال کو ایک احد کا خاتمہ قرار دیا۔ جناب اقبال درد نے بھی اس موقع پر خطاب میں کہا کہ جتنی اچھی شاعری ہے اتنی اچھی منور رانا کی نثر بھی ہے۔

جناب تاج مضطر نے تازیتی قرارداد پیش کی، اس کے بعد غیر طرحی مشاعرے کا اغاز ہوا جس میں خواجہ کیفی، حامد حسین حامد، پروفیسر احمد حسین خیال، امیر الدین امیر، اقبال درد، تاج مضطر، اکبر ضیاء ، داؤد اصلوبی اور ڈاکٹر عزیز احمد عرسی نے اپنا کلام سنا کر سامعین سے داد سخن حاصل کیا۔

جلسہ اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض جناب تاج مضطر نے انجام دیا ۔ پروگرام کے کنوینر جناب حبیب الدین صاحب موظف لیبر افیسر نے کیا،

مشاعرے کے اختتام پر صدر نے مہمان خصوصی شعرا و سامعین کرام کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔