ضلع بھوپا پلی میں ایس پی کرن کھرے نے تلنگانہ ریاست کا جشن یوم تاسیس منایا اور تلنگانہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حیدرآباد/جے شنکر بھوپال پلی
(دستو ر نیوز ڈاٹ کام)
ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس نے اتوار کو ضلع پولیس دفتر میں تلنگانہ ریاست کے جشن یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شکر کی اور اس موقع پر انہوں نے قومی پرچم بھی لہرایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے سب سے پہلے تلنگانہ ریاست کے یو م تاسیس پر ضلع کے لوگوں، پولیس افسران اور عملہ کو مبارکباد دی کہ نئی ریاست تلنگانہ کو آج دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اسی وقت تیز ہوگی جب معاشرے میں پرامن ماحول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے پیشے کو عبادت سمجھیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سختی سے کام کریں اور بلا تفریق تمام لوگوں کو یکساں خدمات فراہم کرے تاکہ عام لوگوں کو سماج میں امن و سکون کا یقین ہو جائے۔ ایس پی نے افسران اور عملہ پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ مزید ذمہ داری سے کام کریں اور ضلع کے لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کریںاور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں۔

بعد ازاںاس پروگرام میں ایس پی کرن کھرے نے انتخابی فرائض میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملہ کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ اس پروگرام میں بھوپاپلی ڈی ایس پی اے۔ سمپت راؤ، ورٹیکل ڈی ایس پی نارائن نائک، ڈسٹرکٹ سی آئیز، ریزرو انسپکٹرز، ایس ایس آئی ایل اور پولیس عملہ نے شرکت کی۔