jih district confrence distirbution of certificates

District Aalimat Conference and Awards Distribution Ceremony in Warangal on November 15

اضلاع کی خبریں

ورنگل میں 15 نومبر کو ضلعی عالمات کانفرنس و تقریب تقسیمِ انعامات
District Aalimat Conference and Awards Distribution Ceremony to Be Held in warangal on November 15

گولڈین گیسٹ ہوز

ہنمکنڈہ / ورنگل(دستور نیوز )

شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، ہنمکنڈہ، ورنگل اربن و رورل کے زیر اہتمام 15 نومبر 2026ء بروز اتوار صبح 10:30 بجے اسلامک انفارمیشن سنٹر، پوچما میدان، ورنگل میں عظیم الشان ضلعی عالمات کانفرنس و تقریب تقسیمِ انعامات منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس کی صدارت محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ، رکن مجلس نمائندگان اور سابق سکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کریں گی۔

اس موقع پر محترمہ عشرت بانو صاحبہ، ریاستی ناظمہ حلقہ تلنگانہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس اجتماع میں ضلع بھر کی عالمات، فارغات، طالبات اور خواتین کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ منتظمین نے تمام خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علمی و دینی اجتماع میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

منتظمین کے مطابق خواتین کی علمی، دینی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے یہ اجتماع اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہوگی۔
یہ پروگرام شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، ہنمکنڈہ، ورنگل اربن و رورل کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

dastoornews.com