Dasayam Vinay Bhaskar participating in Graduate Voter Registration Awareness Campaign at Kakatiya Degree College Hanamkonda

Dasayam Vinay Bhaskar Urges Graduates to Register as Voters Ahead of Graduate MLC Elections

اضلاع کی خبریں تلنگانہ

گریجویٹ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ووٹ کے حق سے استفادہ کریں: داسیم ونئے بھاسکر
Dasayam Vinay Bhaskar Urges Graduates to Register as Voters Ahead of Graduate MLC Elections

ہنمکنڈہ:2/نومبر
(دستور نیوز)

سابق سرکاری چیف وہپ اور سابق رکن اسمبلی داسیم ونئے بھاسکر نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ گریجویٹ ووٹر کے طور پر اپنے ووٹ کا اندراج لازمی طور پر کروائیں اور جمہوری عمل میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنائیں۔

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی طلبہ تنظیم کے کاکتیہ یونیورسٹی صدر و ضلع کوآرڈینیٹر بیرپاکا پرشانت کی قیادت میں پیر کے روز ہنمکنڈہ کے کاکتیہ ڈگری کالج (KDC) کے احاطے میں گریجویٹ ووٹر رجسٹریشن سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی گئی۔

اس موقع پر داسیم ونئے بھاسکر نے کالج کے تمام تدریسی عملے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سے اپیل کی کہ وہ آئندہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔ انہوں نے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ووٹر رجسٹریشن کی اہمیت سے واقف کروایا اور فارم 18 بھی حوالے کیا۔

 

Dasayam Vinay Bhaskar participating in Graduate Voter Registration Awareness Campaign at Kakatiya Degree College Hanamkonda

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے اور قانون ساز کونسل میں گریجویٹ نشست کے لیے ہونے والے آئندہ انتخابات کے تناظر میں گریجویٹ ووٹر کے طور پر نام کا اندراج انتہائی ضروری ہے۔

داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کی آواز بن کر ان کے مسائل اور حقوق کی نمائندگی کرتا ہے۔ لہٰذا تمام گریجویٹس کو چاہیے کہ وہ لازمی طور پر اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں اور انتخابات میں بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

Dasayam Vinay Bhaskar participating in Graduate Voter Registration Awareness Campaign at Kakatiya Degree College Hanamkonda

اس مہم میں سابق کارپوریٹرس ودّی راج گنیش، اڈتلا سارنگ پانی، جوریکا رمیش، مغربی حلقہ اسمبلی کے کوآرڈینیٹر پلی رجنی کانت، سینئر قائدین دولم وینکنا، رام مورتی، خلیل، تکلاپلی ونیل راؤ، بی آر ایس وی قائدین ویراسوامی، کاکتیہ ڈگری کالج کے اساتذہ، بی آر ایس وی کے ذمہ داران اور لیگل سیل کے ذمہ دار نائنی روی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

dastoornews.com