Warangal Traffic Police, Warangal News, Hanamkonda News, Kazipet News, Traffic Rules, Number Plate Violations, Two Wheeler Seizure, Telangana Police, Traffic Fines, Road Safety, Warangal Police Commissionerate, Dastoor News

Warangal Traffic Police Seize 26 Two-Wheelers Without Number Plates, Book Cases and Impose Fines

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات

26 BIKES SEIZED

بغیر نمبر پلیٹ 26 گاڑیاں ضبط

ورنگل میں بغیر نمبر پلیٹ کے 26 دو پہیہ گاڑیاں ضبط، مقدمات درج اور جرمانے عائد
Warangal Traffic Police Seize 26 Two-Wheelers 

گولڈین گیسٹ ہوز

ورنگل، 29 اکتوبر:
(دستور نیوز)

ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری اور سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے جمعرات کے روز ہنمکنڈہ، ورنگل اور قاضی پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کے چلائی جانے والی 26 دو پہیہ گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ضبط کرلیا گیا۔ متعلقہ گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے قواعد کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

Warangal Traffic Police, Warangal News, Hanamkonda News, Kazipet News, Traffic Rules, Number Plate Violations, Two Wheeler Seizure, Telangana Police, Traffic Fines, Road Safety, Warangal Police Commissionerate, Dastoor News

اس موقع پر ٹریفک اے سی پی ٹی ستیہ نارائن نے کہا کہ ہر گاڑی پر قانونی طور پر منظور شدہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانا موٹر وہیکل ایکٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نمبر پلیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیاں کسی حادثے یا مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوتی ہیں تو ان کی شناخت کرنا پولیس کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی لیے تمام گاڑی مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر مقررہ ضوابط کے مطابق نمبر پلیٹ نصب کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

ٹریفک اے سی پی نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام، جرائم پر قابو پانے اور عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے مقصد سے ورنگل ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل خصوصی جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔

.اس کارروائی میں ہنمکنڈہ، قاضی پیٹ اور ورنگل کے ٹریفک انسپکٹرس پروین کمار، وینکنا اور سجاتا کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا 

dastroonews.com