ورنگل میں صابرکاغذنگری کا تعزیتی جلسہ و مشاعرہ

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
ورنگل میں صابرکاغذنگری کا تعزیتی جلسہ و مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-3/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

صابر کاغذنگری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ سے ڈاکٹر محمد بہادر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صابر کاغذنگری ایک مترنم شاعر تھے وہ جب بلند سریلی آواز میں کلام سناتے تھے تو سامعین محو حیرت ہو جاتے صدرِ ادارہء ادب اسلامی ورنگل جناب اقبال درؔد نے کہا کہ صابر کاغذنگری ایک اچھے شاعر کے علاوہ ایک منکسرالمزاج کے مالک بھی تھے وہ ہر کسی سے بڑے خلوص سے ملا کرتے تھے سیوا کلینک منڈی بازار ورنگل میں صابر کاغذنگری کا جلسہء تعزیت کا آغاز جناب محمد عبدالعلیم کی قرآت سے ہوا. حمدِباری تعالیٰ جناب حامدحسین حامد نے اور نعت رسولؐ کا نذرانہ ڈاکٹر شجیع اکبر نے پیش کیا-

جلسہ و مشاعرہ کی نگرانی ڈاکٹر محمد بہادر علی نے کی اور بطورِ مہمان جناب تنویر تاج، جناب محمد تفسیرالدین فرزندانِ صابرکاغذنگری جناب تاج مضطر شریک ہوئے. نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد نے انجام دیا- اس موقع پر ڈاکٹر عزیز احمد عرسی جناب ظہیر ذاکر پروفیسر احمد حسین خیال نے بھی تعزیتی کلمات پیش کئے جناب تاج مضطر نے تعزیتی قرارداد پیش کیا بعد ازاں مشاعرہ ہوا جس میں جناب تاج مضطر، جناب اقبال درؔد، جناب ناصرواحدی ، جناب امجدسلیم امجد،جناب تنویر تاج،جناب حسینی برتر، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب قادر انصاری،جناب حمید عکسی، جناب امیر الدین امیر نے کلام سنایا. جناب حامد حسین حامد نے سامعین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا-

آخر میں جناب محمد عبدالعلیم نے صابر کاغذنگری کی مغفرت کے لئے رقت آمیز دعا کی جس کے ساتھ ہی جلسہء تعزیت و مشاعرہ کا اختتام ہوا-