cm visit to narsampet

Security Arrangements Reviewed Ahead of Chief Minister’s Visit to Narsampet — Police Commissioner Issues Key Directives

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Security Arrangements Reviewed Ahead of CM’s Visit to Narsampet — Police Commissioner Issues Key Directives
وزیراعلیٰ کے دورہ نرسام پیٹ کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ — کمشنر پولیس کی جانب سے اہم ہدایا ت

golden guest house

حیدرآباد/ورنگل: 4/ڈسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ریاست کے وزیراعلیٰ مسٹر اے ریونت ریڈی کے کل ہونے والے دورہٴ نرسم پیٹ کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا گیا۔ ورنگل پولیس کمشنر مسٹر سن پریت سنگھ نے پولیس اور ریونیو افسران کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے دورہ کے مجوزہ مقامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر پولیس نے جلسہ گاہ، ہیلی پیڈ، پارکنگ ایریا اور دیگر اہم پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

cm visit to narsampet

انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹریفک مینجمنٹ، وی آئی پی روٹ میپ، عوامی ہجوم کی رہنمائی اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر رہنمائی فراہم کی۔

cm visit to narsampet

کمشنر پولیس نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ عوام کی سہولت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔