tulip convention

Tulip Convention and Banquet Hall Inaugurated Grandly in Hanamkonda

اضلاع کی خبریں
Tulip Convention and Banquet Hall Inaugurated Grandly in Hanamkonda
ہنمکنڈہ میں ٹولپ کنونشن اینڈ بینکیوٹ ہال کا شاندار افتتاح — معزز شخصیات کی شرکت، شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد

حیدرآباد/ہنمکنڈہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہنمکنڈہ کے۔ایل۔این ریڈی کالونی، صبیداری میں واقع ” ٹولپ کنونشن اینڈ بینکیوٹ ہال” کا 23 نومبر کو نہایت شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں شہر کی معزز مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس نئے ہال کے قیام کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

tulip convention

افتتاح کے موقع پر مہمانِ خصوصی حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ، سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و چیئرمین تلنگانہ حج کمیٹی نے ربن کاٹ کر ہال کا باضابطہ افتتاح کیا۔، ان کے ساتھ الحاج شیخ بشیر احمد، چیئرمین اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔تقریب میں ورنگل شہر کے معززین، علماء، مذہبی و سماجی رہنما اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہال کے انتظامات، وسیع و عریض جگہ اور جدید سہولیات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

tulip convention

حضرت خسرو پاشاہ نے اپنے خطاب میں انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معیاری کنونشن ہال شہر میں مثبت ضرورت پوری کرتے ہیں اور سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس منصوبے کی کامیابی اور برکت کے لیے دعا بھی کی۔منتظمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیولپ کنونشن اینڈ بینکیوٹ ہال شادی بیاہ، استقبالیہ، کانفرنسوں، مذہبی و ثقافتی پروگراموں اور دیگر تقریبات کے لیے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جہاں شہری بہترین سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

tulip convention

آخر میں انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ہال علاقے کی سماجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ثابت ہوگا۔
دستور نیوز ڈاٹ کام